شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ھلتھ ورکر جانبحق

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان): شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ھلتھ ورکر جانبحق ہوگئی، پولیس کے مطابق 25 سالہ نہیدہ گل ولد فاروق خان لوکل گاوں موسکی سے تعلق رکھتے ہیں، مذکورہ لیڈی ورکر نتاسیئ خوشحالی BHU میں ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس گھر جارھی تھی، راستے میں نامعلوم افراد نے رکشے سے اتار کر تھوڑا سائیڈ پے کرکے سر پر گولی ماردی،س ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ھوگئے، ڈیڈ باڈی کو ٹی ایچ کیو ھسپتال میرعلی منتقل کردیا گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔