منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف ضمانت میں توسیع

ویب ڈیسک(لاہور)لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن نے بینچ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ کی طرف سے عدالت میں دالائل دیئے گئے۔

وکیل نے کہا کہ شہباز شریف سمیت دیگر کےخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں فائل ہو چکا ہے۔ وکیل شہبازشریف نے استدعا کی کہ ہمیں گراوَنڈ آف آریسٹ دینے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف وکیل کو دلائل جاری رکھنے کا کہتے ہوئے سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردی ہے۔ شہباشریف کی ضمانت میں بھی ایک دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔