وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) طلب کرلیا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی. معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت مخالف فیصلوں کا جائزہ لے گی، نوازشریف کی سیاسی سرگرمیوں اور اے پی سی میں ویڈیو لنک خطاب کا قانونی اعتبار سے جائزہ لیا جائے گا، کابینہ آل پارٹیز کی حکومت کے خلاف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی، وفاقی کابینہ سیاسی رہنماوں کے نیب کیسز ،اور ان مین پیش رفت پر بھی غور کرے گی، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کورونا پر بریفنگ دیں گے، مہنگائی کی صورتحال،آٹا اور چینی کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی، کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری، اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے ماسٹر پلان میں مجوزہ تبدیلی ایجنڈے مین شامل ہیں، بجلی کی ترسیل سے متعق ایپلیٹ ٹرائیبونل کے چیڑمین اور ممبر کی تقرری کی منظوری دی، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت انوائرمینٹل ٹرائیبونل اسلام آباد کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔