پشاور میں یونیورسٹی روڈ پرطلباء یونیورسٹی نہ کھولنے کے خلاف سراپا احتجاج

ویب ڈیسک (پشاور): یونیورسٹی روڈ پر طلباء سراپا احتجاج، احتجاج پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام کیا جا رہا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پشاوریونیورسٹی اور ہاسٹلز مکمل طور پر کھول دیئے جائے، مزید آن لائن کلاسز کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، 6 مہینے کے ہاسٹل، لائبریری، سپورٹس اور ٹور فیس کو ری فنڈ کیا جائے۔