download 6 4

اسلام آباد پارلیمنٹ میں انسداد منی لانڈرنگ سمیت منظور آٹھ بلز صدر مملکت کو موصول

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسلام آباد پارلیمنٹ میں قانون سازی کا ایک اور مرحلہ مکمل ہوا، زرائع کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ سمیت پارلیمنٹ سے منظور آٹھ بلز صدر مملکت کو موصول، صدر عارف علوی کی جانب سے آج تمام بلز کی توثیق کا امکان، مشترکہ اجلاس سے بلز منظور ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایوان صدر کو بھجوائے تھے، انسدادِ منی لانڈرنگ بل ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کےلیے لایا گیا ہے، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل، اسلام آباد متروکہ وقف املاک بل بھی پارلیمنٹ نے منظور کیے تھے، پاکستان میڈیکل کمیشن میڈیکل ٹربیونل معذور افراد کے حقوق کے بلز بھی پارلیمنٹ نے منظور کیے تھے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد سات سے بڑھا کر دس کرنے کا بل بھی منظور ہوا تھا، پارلیمانی زرائع کے مطابق صدر کے دستخطوں کے ساتھ ہی آٹھوں بلز فوری قانون بن جائیں گے، تمام قوانین فوری نافذ العمل بھی ہونگے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور، بی آر ٹی سٹاپ صدر کے قریب دکان میں آتشزدگی