download 133

خیبر پختونخوا بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

ویب ڈیسک (پشاور): صوبہ خیبر پختونخوا بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز،ای او سی کوآرڈینیٹرکے مطابق کورونا وباء کے باعث 13 مارچ کو انسداد پولیو مہمات معطل کی گئی تھیں، 6 ماہ کے تعطل کے بعد صوبہ بھر میں بیک وقت شروع ہونے والی یہ پہلی پولیو مہم ہے، مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 65 لاکھ 40 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 28 ہزار 528 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پولیو ٹیموں میں 25 ہزار410 موبائل اور 1 ہزار 864 فکسڈ ٹیمیں شامل ہیں، پولیو ٹیموں میں 1 ہزار 91 ٹرانزٹ اور 163 رومنگ ٹیمیں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی، مہم کی موثر نگرانی کے لئے 6 ہزار 956 ایریا انچارج تعینات کئے گئے ہیں، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز خود فیلڈ میں رہ کر مہم کی نگرانی کر رہے ہیں، عبدالباسط کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں اور فیلڈ سٹاف کے لئے جامع سیکورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے، مہم کے دوران کورونا سے تحفظ کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا، پولیو مہم کے دوران حتی الامکان سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، قطرے پلانے کے دوران والدین اور عزیز بچوں کو پکڑے رییں گے، فیلڈ سٹاف کو سرجیکل ماسک، ہینڈ سینیٹائزر اور انفراریڈ تھرمل گنز سمیت تمام حفاظتی سامان مہیا کیا گیا ہے، پولیو کا خاتمہ ایک قومی فریضہ ہے، والدین بچوں کو دو قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3ڈرون تباہ