brt bus

پشاور بی آر ٹی بس سروس کو تمام تر بسوں کی جامع تحقیقات کے بعد بحال کردیا جائے گا۔ ترجمان ٹرانس پشاور

ویب ڈیسک (پشاور):ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا تھا کہ پشاور بی آر ٹی بس سروس کو تمام تر بسوں کی جامع تحقیقات کے بعد بحال کردیا جائے گا۔
ترجمان ایل ڈبلیو ایم نے کہا کہ بس بنانے والی کمپنی کے ماہرین تمام بسوں کی انسپیکشن میں مصروف ہیں۔
ترجمان ٹرانس پشاور کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو جلد بہترین سفری سہولت میسر ہوگی، بس بنانے والی کمپنی کی سفارش اور مسافروں کے تحفظ کے پیش نظر سروس کو عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے، بی آر ٹی کی تمام بسیں وارنٹی میں ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور،باغبانان بازار میں شہید پولیس اہلکار فرہاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی