صوبہ بھر میں طوفانی بارشیں، 21 افراد جاں بحق، 32 زخمی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی۔
ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی وزیرستان، کوہاٹ اور اورکزئی میں رونما ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں بارشوں کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہوئے جن میں مجموعی طور پر اب تک 21 افراد جاں بحق جبکہ 32 افراد زخمی ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ بھر میں ہونے والی بارشوں سے جاں بحق افراد میں 9 مرد اور 3 خواتین کے علاوہ 9 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 خواتین ، 23 مرد اور 4 بچے شامل بھی شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 330 مکانات کو نقصان پہنچا۔ ان میں 53 گھروں کو مکمل جبکہ 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ صوبہ بھر میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارشوں نے تباہی مچا دی. 21 افراد جاں بحق جبکہ 32 زخمی ہو گئے.

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر خزانہ آئی ایم ایف سے مزید قرض معاہدے کے خواہاں