ملک بھر میں کورونا کے وار جاری۔ 582 نئے کیسز سامنے آئے ہے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا 4 مریض جاں بحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 582 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 7303 ہے، ملک بھر میں کورونا کے 2 لاکھ 93 ہزار 159 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 3 لاکھ 6 ہزار 886 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں، سندھ میں1 لاکھ 34 ہزار 243 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، پنجاب میں 98487 ، خیبرپختونخوا میں 37387 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، اسلام آباد میں 16207 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، گلگت بلتستان میں 3513 ، بلوچستان میں 14499 کورونا کیسز سامنے آ چکے ہیں، آزادکشمیر میں کورونا کے 2550 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا وائرس سے تاحال 6424 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، سندھ میں کورونا کے 2463 ، پنجاب میں 2227 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، خیبرپختونخوا میں 1258، اسلام آباد میں 180 کورونا مریض جاں ہو چکے ہیں، بلوچستان 145، گلگت بلتستان میں کورونا کے 82 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، آزاد کشمیر میں تاحال کورونا وائرس سے 69 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، 24 گھنٹوں میں ملک بھر می 36,155کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے 868 مریض زیرعلاج ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 106 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، ملک بھر میں تاحال 32 لاکھ 30 ہزار 472 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔