پاکستان میں کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع

ویب ڈیسک (اسلام آباد): کورونا وائرس کے حوالے سے پاکستان کا بڑا اعزاز، پاکستان کی جانب سے کووڈ ویکسین کینسینو کے کلینکیکل ٹرائلز کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا، ویکسین کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ اور2 ٹرائلز چین میں ہوئے، فیز 3 کے ٹرائلز کا انعقاد پاکستان میں کیا جارہا ہے، ٹرائلز کا انعقاد این آئی ایچ اور کینسینو چائینہ کے باہمی اشتراک سے کیا جارہا ہے۔