547089 87092037

احیائے پشاور پروگرام کے تحت باغات و پارکوں کی بحالی تیزی سے جاری

ویب ڈیسک (پشاور): احیائے پشاور پروگرام کے تحت پشاور کے باغات و پارکوں کی بحالی تیزی سے جاری، وزیراعلی محمود خان نے تاریخی شالیمار باغ المعروف شاہی باغ کی اصل حالت میں بحالی منصوبے کی منظوری دیدی ہے، کامران بنگش کا کہنا تھا کہ حلقے اور صوبے کے عوام کیلئے یہ وزیراعلی محمود کا تحفہ ہے، حلقے اور صوبے کے عوام کی جانب سے وزیراعلی محمود خان کا اس انقلابی اقدام پر مشکور ہوں، شاہی باغ کے احاطے کو 266 کنال تک توسیع دی گئی ہے، پھولوں کے شہر کی رونقین جلد بحال ہونگیں، پشاور میں ترقیاتی کاموں کا نہ ختم ہونے والا پاور پلے جاری ہے، شالیمار باغ کے لیے مختص ایریا کو 145 کنال سے توسیع دیتے ہوئے 183 کنال کیا جارہا ہیں، جس میں پردہ باغ شادی ہال ، فن لینڈ اور (63 کنال پر مشتمل بے کار اراضی ) کو بھی شامل کیا جارہا ہیں، تاریخی شالیمار باغ (شاھی باغ) کا کل رقبہ 266 کنال تک پہنچ جائے گا، خواتین کے سیر و تفریح کیلئے 83 کنال پر علیحدہ پارک بنایا جارہا ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے مزکورہ منصوبے کے لیے 19 کروڑ روپے کی منظور ی دے دی ہیں، مردوں کیلئے الگ پارک، اوپن آئیر جیم اور واکنگ ٹریک بھی بنایا جارہا ہے، بچوں کیلئے الگ پلے گراؤنڈ ایریا اور معزز بزرگ شہریوں کیلئے گیدرنگ ایریا مختص کیا گیا ہے، شالیمار باغ (شاھی باغ) میں مسجد کی تعمیر کیلئے بھی جگہ کی تخصیص کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، رمضان کا پہلا عشرہ، سبزی، دالیں، گوشت اور پھل مہنگا، عوام خوار