200623 9311453 updates

خیبر پختونخواہ حکومت کا سیاحتی و تاریخی مقامات سے بجری اور ریت نکالنے پر شدید برہمی کا اظہار

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخواہ حکومت دریاوں، سیاحتی و تاریخی مقامات سے بجری اور ریت نکالنا، خیبر پختونخواہ حکومت کا دریاوں، تاریخی وسیاحتی مقامات سے ریت اور بجری نکالنے پر شدید برہمی کا اظہارکیا، صوبائی حکومت کا دریاوں، تاریخی و سیاحتی مقامات سے ریت اور بجری نکالنے کے تمام لیز کا بھی ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا، چیف سیکٹری خیبر پختون خواہ کا سیکٹری معدنیات کو مراسلہ ارسال، متن کے حوالے سے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں دریاوں اور سیاحتی مقامات سے ریت اور بجری نکالی جارہی ہے، ریت اور بجری ماحولیات، آب و ہوا اور دریاوں میں پانی کی صورت حال پر اثرانداز ہورہی ہے، پلوں کی تعمیرات بھی دریاوں سے ریت اور بجری نکالنے سے متاثر ہوتے ہیں، وزیراعلی محمود خان کی زیر صدارت حالیہ کابینہ کے اجلاس میں بھی اس امر کی نشاندہی کی گئی ہے، وزیراعلی محمود خان نے بھی دریاوں کے کناروں سے ریت اور بجری نکالنے پر فوری پابندی لگانے کے وا ضح احکامات بھی جاری کئے، ماحولیات پر پڑنے والے اثرات ریت اور بجری نکالنے سے ملنے والی رقم سے کہی زیادہ ہے، تاریخی مقامات اور دریاوں سے ریت اور بجری نکالنے کی نئی لیز پر فوری پابندی عائد کی جا ئیں، لیز گرانٹ کمیٹی میں محکمہ آبپاشی و ماحولیات اور دیگر محکموں کے نمائندوں کو شامل کیا جائے، تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لیکر لیز دی جائے، تاریخی مقامات اور دریاوں سے ریت اور بجری غیر قانونی طریقے سے نکالنے کے خلاف موثر کاروائی عمل میں لائی جائے، ایسا مربوط نظام وضع کیا جائے جو ان کاروائیوں کی جانچ پڑتال کرسکے، تاریخی مقامات اور دریاوں سے ریت اور بجری نکالنے کے موجودہ لیز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، ایسے مقامات سے بجری اور ریت نکالنے کی اجازت دی جا ئیں جو تاریخی مقامات،دریاوں اور آبی گزرگاہوں کا حصہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 160رنزکا ہدف