b99f7f584904a7ed13dc7b5f397ef4d0 XL

سانحہ بلدیہ فیکٹری: ملزمان کوسزائے موت سنادی گئی

ویب ڈیسک(کراچی):کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کا فیصلہ سنادیا، رحمان بھولا اورزبیر چریا کوسزائے موت سنادی گئی، جبکہ رؤف صدیقی کوعدم شواہد کی بنا پر بری کردیا گیا ہے۔ادیب خانم،علی حسن قادری،عبدالستارکوبری کردیا گیا،باقی چار ملزمان کو سہولت کاری کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

2012میں بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری کوآگ لگائی گئی تھی، دو ہزار بارہ میں دو سو انسٹھ افراد کو زندہ جلا دیا گیا تھا،متاثرین کوآٹھ سال تک انصاف کے منتظر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  جنرل (ر) فیض حمد کے بڑے بھائی نجف حمید گرفتار

19 ستمبر 2019 کے ویڈیو بیان میں ارشد بھائلہ نے بہت سے راز فاش کئے تھے، فیکٹری میں ایم کیوایم کے کارکن زبیرچریا کا اثرورسوخ بڑھ چکا تھا،بلديہ سيکٹرکیلئے فيکٹری سےلاکھوں روپے فریال بیگ نامی شخص لےجاتا تھا،

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے کیسز کی کازلسٹ ملتوی کر دی

لیکن لالچ بڑھتی گئي اور پھر جون 2012 میں سيکٹر انچارج ماجد بیگ نے کروڑوں روپے بھتے کا مطالبہ کرديا تھا،عبدالرحمان بھولا سميت ايم کيوايم تنظیمی کمیٹی کےانچارج حماد کےنام بھی سامنےآئے تھے،متاثرین کو چھ کروڑ کے معاوضے کی رقم بھی دی گئی تھی۔