traders protest 1 800x320 1

شمالی وزیرستان کے گورنمنٹ ایمپلائز کا 24 ستمبر کو تمام محکموں میں قلم چھوڑ ھڑتال کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک (میرانشاہ): شمالی وزیرستان کے گورنمنٹ ایمپلائز کا 24 ستمبر کو تمام محکموں میں قلم چھوڑ ھڑتال کا اعلان کردیا، گورنمنٹ ایمپلائز کا میرانشاہ میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، صدر حاجی اختر سبحان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں متفقہ طورپر 24 ستمبر کو تمام محکمے (ڈیپارٹمنٹ ) بند اور مکمل قلم چھوڑ ھڑتال ہوگی، بنوں میرانشاہ مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہے گا، میرانشاہ پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مندرجہ بالا تمام فیصلے صوبائی گرینڈ الائنس کے ہدایت کے مطابق کئے جائیں گے، شمالی وزیرستان کے تمام سرکاری ملازمین کو اس اختجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ