n00780179 b

صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا چارج سنبھال لیا

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں صوبائی وزیر اکبر ایوب خان نے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کا چارج سنبھال لیا، اکبر ایوب خان وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ محکمہ بلدیات کا قلمدان سونپنے پر اعلیٰ قیادت کا مشکور ہوں، محکمہ بلدیات میں مزید محنت کریں گے، عوامی فلاحی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ نئے منصوبے بھی شروع کریں گے، ضم قبائلی اضلاع پر خصوصی توجہ ہوگی تاکہ انضمام کے فوائد عوام کو حقیقی معنوں میں مل سکے، محکمہ بلدیات میں ڈیجیٹلائزیشن پالیسی پر مزید کام تیز کیا جائے گا، محکمہ تعلیم میں کام کرنے کا بہت اچھا تجربہ رہا تھا، تمام عملے نے بھرپور سپورٹ کیا اور حکومتی اصلاحاتی پالیسی لاگو کرنے میں دن رات محنت کی، محکمہ بلدیات کسی بھی صوبے کی ترقی اور عوامی مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور یہی ہماری ترجیحات ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا کے 8 لاکھ سے زائد خاندان تاحال رمضان پیکج سے محروم