ویب ڈیسک (پشاور): صوبہ خیبرپختونخوا بھر میں انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی کامیابی سے جاری، کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز 16لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے ہیں، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز خود فیلڈ میں رہ کر مہم کی نگرانی کر رہے ہیں، چیف سیکرٹری کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط مہم کی نگرانی و معائنہ کے لئے کوہاٹ کے بعد لکی مروت پہنچ گئے، متعلقہ حکام کی نگران ٹیمیں دیگر علاقوں کو بھی روانہ کی گئی ہیں، کوآرڈینیٹر ای او سی کے کوہاٹ اور لکی مروت میں پولیو مہم کے حوالے سے اجلاسوں کی صدارت ہوئی، کوآرڈینیٹر ای او سی پولیو ورکرز سے بھی ملے، انہیں مہم کا اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی تلقین کی، 6 ماہ کے تعطل کے بعد صوبہ بھر میں بیک وقت شروع ہونے والی یہ پہلی پولیو مہم ہے، مہم کے دوران 65لاکھ 36 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرنے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم میں پولیو ورکرز کی 28 ہزار 528 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، پولیو مہم کے دوران ہر گھر اور ہر بچے تک رسائی ہمارا ہدف ہے، کورونا سے تحفظ کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments