565017 98772073

پاکستانی عوام صدر شی جن پنگ کا خیر مقدم کرنے کے منتظر ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے چینی قیادت کی اپنے عوام کے لئے ترجیحات کوسراہا ہے، جنہوں نے چین کی سماجی ومعاشی ترقی میں شاندارکردارادا کیا، چین کے سفیریائو جنگ سے باتیں کرتے ہوئے جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے الوداعی ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ چین کی معاشی ترقی اورغربت کے خاتمے کے تجربے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاک چین سدا بہارتذویراتی تعاون پرمبنی شراک داری کو مزید مستحکم بنانے کے لئے سفیریائو جنگ کی کوششوں کوسراہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام صدر شی جن پنگ کا اپنے ملک میں خیرمقدم کرنے کے لئے بے تابی سے منتظر ہیں، وزیراعظم نے زوردے کرکہا کہ سفیرکے دورمیں چین پاکستان اقتصادی راہداری دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جس میں صنعت کاری ،زراعت اورسماجی ومعاشی ترقی پرتوجہ مرکوز کی جارہی ہے اور یہ علاقائی ترقی وخوشحالی کے فروغ میں ایک اہم کردارادا کرے گی، سفیریائوجنگ نے کہا کہ وزیراعظم کی غربت کے خاتمے اورعوامی سوچ پرمبنی خصوصی توجہ سے چین پاکستان اقتصادی راہداری اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوئی ہے اوراس سے نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ پوراخطہ بھرپوراستفادہ کرے گا، چینی سفیریائوجنگ نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون کی پالیسی کوبین الاقوامی طورپرتسلیم کیا گیا ہے اورممکنہ طورپردوسری لہرسے نمٹنے کے لئے اسے دوسرے ممالک بھی اپناسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  میر علی میں شہید افسران کی نماز جنازہ ادا، صدر اور آرمی چیف کی شرکت