shah mehmood 750x369 1

کشمیر کے مسئلے کا حل اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔ وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیراورفلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دیرینہ اورواضح ناکامیاں ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی پچھترویں سالگرہ کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام استصواب رائے کے اپنے حق کے حصول کے لئے ابھی بھی منتظرہیں، جس کا اقوام متحدہ نے ان کے ساتھ وعدہ کیا تھا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ پر آج گپ شپ کی جگہ ہونے کا طنز ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس کی قراردادوں اور فیصلوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، وزیرخارجہ نے کہا کہ باہمی تعاون خاص طورپر سلامتی کونسل کے معاملے میں کم ترین سطح پر ہے، طاقت کے بہیمانہ استعمال کے سامنے بے بسی دکھائی دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی ماحول کے تحفظ اور ترقی کی خاطر مرتب کردہ کلیدی معاہدے اور عہدنامے اٹھا کر پھینکے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وبا کے مقابلے کے لئے ہم بے پناہ عالمی تعاون دیکھ چکے ہیں، لیکن یہ ادارہ بنی نوع انسان کو اس طرح متحد کرنے میں ناکام رہا،انہوں نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل سمیت اصلاحات کے لئے جاری عمل میں متحرک وفعال کردارادا کررہے ہیں، رکن ریاست اور ہمارے باشندے، دونوں ہی اقوام متحدہ کے مقاصد اور اہداف کے حصول کو انسانیت کی خدمت کی نہایت عظیم روایت کے طورپر بہترین انداز میں انجام دینے میں اپنا گرانقدر حصہ ڈال رہے ہیں، وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے 26 ممالک کے 47 مشنز میں 2 لاکھ دستے مہیا کئے ہیں، جن میں سے ہمارے 157 جوانمرد شہید ہوئے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر، جامع مسجد میں ختم قرآن کریم کی بابرکت محفل کا انعقاد