ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں جامعات بندش، آن لائن کلاسز کے خلاف یونیورسٹی کیمپس کے جامعات کے طلباء کا احتجاج، احتجاج میں کیمپس کے تمام جامعات کے طلباء شریک ہے، طلباء نے جامعہ پشاور میں احتجاج کیا اور پیوٹا ہال سے پشاور پریس کلب تک ریلی نکالی،
شفیق الرحمن ناظم کیمپس کا کہنا تھا کہ جامعات کی انتظامیہ کی جانب سے یونیورسٹی بند رکھنے، آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ طلباء کو قبل قبول نہیں، تمام ہاسٹلز اور جامعات 3 روز میں ایس او پیز کے تحت فوری طور پر کھولےجائے، جامعات میں جاری تمام آن لائن کلاسز کو بند کیا جائے، گذشتہ 6 مہینوں کی ہاسٹلز،لائبریری،ٹورز،میس اور دیگر مدوں میں وصول کردہ فیس کو ری فنڈ کیا جائے، جامعات کھولنے کے حوالے سے مبہم پالیسیاں اسے مزید تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، جامعات کے مالی خسارے خاتمہ کے لئے بیل آوٹ پیکج کا اعلان کیا جائے، پیر کے روز تک مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں تمام کالجز اور یونیورسٹیوں کو دفاتر سمیت بند کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments