news 1591616688 7030

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر12 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی معاشی و سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی، وفاقی کابینہ آل پارٹیز کانفرنس کے حکومت مخالف فیصلوں کا جائزہ لے گی، نوازشریف کی سیاسی سرگرمیوں اے پی سی میں ویڈیو لنک خطاب کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ آل پارٹیز کی حکومت کے خلاف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی، کابینہ گلگت بلتستان کو انتظامی طور چلانے سے متعلق مشاورت کرے گی، کابینہ کے اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا، اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے ماسٹر پلان میں تبدیلی بارے حتمی مشاورت ہوگی، بجلی کی ترسیل سے متعلق ایپلیٹ ٹرائیبونل کے چیڑمین اور ممبر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی،
دونوں کی تقرری بالترتیب ایم پی ون اور ایم پی 2 میں کی جائیں گی، ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت انوائرمینٹل ٹرائیبونل اسلام آباد کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، پاکستان آئس لینڈز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کراچی کے ایکٹنگ چیرمین کی تقرری کی قوائد و شرائط کی منظوری دی جائے گی، کابینہ ادویات سے متعلق استثنیٰ کی وزارت قومی صحت کی سمری کا جائزہ لے گی، کابینہ ایک انجیکشن سمیت بعض ادویات کی ریٹیل پرائس کا تعین کرے گی، وفاقی کابینہ کے آٹومیشن پروسیجر پر بریفنگ دی جائے گی، کابینہ مختلف کینٹونمنٹس کی نئی درجہ بندی کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کی تشکیل کی منظوری دے گی، کابینہ اوگرا میں ممبر آئل کی تقرری کی منظوری دے گی، وزارت خارجہ اور انٹرنیشنل سنٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ میں معاہدے کی منظوری کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ایئر ہوسٹس بغیر پاسپورٹ کینیڈا پہنچ گئیں