بھارتی فوج کی ایل او سی کے دیوا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ،شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2جوان شہید

ویب ڈیسک(اسلام آباد):آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے دیوا سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ
پاک فوج کی جانب سےبھارتی فائرنگ کا مؤثر جواب دیا گیا۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید،شہید ہونیوالوں میں سپاہی نور الحسن اور سپاہی وسیم علی شامل۔

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا،جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں پر بھاری جانی نقصان کی اطلاعات ہیں.