بی آر ٹی کی بسیں باہر سے منگوائی گئیں ہیں یا شعبہ بازار میں تیار کی گئی ہیں۔ ایمل ولی خان

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں دہشتگرد ایک بار پھر منظم ہو رہے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا باچا خان مرکز پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس، تحقیقات کرائی جائیں کہ بی آر ٹی کی بسیں باہر سے منگوائی گئیں ہیں یا شعبہ بازار میں تیار کی گئی ہیں، خیبر پختونخوا میں دہشتگرد ایک بار پھر منظم ہو رہے ہیں، حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، دریائے اباسین میں مزید سکت نہیں کہ اس آگ کا سامنا کرسکے۔