حزب اختلاف کی اہم شخصیات بڑے پیمانے پرمنی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں-مشیر برائے وزیر اعظم بابر اعوان

ویب ڈیسک (اسلام آباد): پارلیمانی امورکے بارے میں وزیراعظم کے مشیرڈاکٹر بابراعوان نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتیں انسداد منی لانڈرنگ کے قانون کو ختم کرنے کی خواہاں ہیں، تاہم حکومت وسیع ترقومی مفاد میں اس پرعملدرآمد کیلئے پُرعزم ہے، ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی اہم شخصیات بڑے پیمانے پربد عنوانی اورمنی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے آل پارٹیزکانفرنس سے اپنے خطاب میں اپنی بدعنوانی کے تحفظ کے لئے قومی اداروں پرحملہ کیا۔