پاک فوج پولیو اورشجرکاری مہم کا حصہ بن گئی

ویب ڈیسک (لاہور):آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا،آرمی چیف نے پولیو فری پاکستان کی تقریب میں بھی شرکت کی،پاک فوج نے 2018 سے اب تک 2 کروڑ 90 لاکھ پودے لگائے،مون سون شجرکاری مہم کےدوران 50 لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں.

آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او گرین موٹرویز اقدام کے تحت 10لاکھ پودے لگائے گی،لاہور،اسلام آبادموٹروےپر6لاکھ پودےلگائےجائیں گے،کراچی، حیدرآبادموٹروےپرایک لاکھ80ہزارپودےلگائےجائیں گے،لاہور،سیالکوٹ موٹروےپرایک لاکھ20ہزارپودےلگائےجائیں گے،سوات موٹروےپرایک لاکھ پودےلگائےجائیں گے.