ہری پورغازی میں 3 بچوں اور بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (ہری پور): ہری پورغازی میں 2 بچوں بھانجی اور بیوی کو قتل کرنے والا گرفتار، 24 روز قبل ہری پورکی تحصیل غازی میں بیوی 2 بچوں اور بھانجی کو مبینہ تشدد کرکہ قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا، ملزم شہزاد نے تشدد کرکہ گھر کو آگ لگائی اور حادثے کارنگ دینےکہ کوشش کی، قتل کے بعد ملزم نے مبینہ طورپرگھر کو آگ لگائی اورحادثے کا رنگ دیا،
پولیس کے مطابق ایبٹ آباد نملی میرا کی مقتولہ خاتون کے والد کی درخواست پر قبر کشائی کی گئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولین پر تشدد ثابت ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مقتولین کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھی، پشاور سے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد تھانہ غازی نے ملزم شہزاد کوگرفتار کیا، ملزم شہزاد کے خلاف 302/ 34 کا پرچہ درج کیا۔