WhatsApp Image 2020 09 23 at 6.40.47 PM

بی آر ٹی صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں تادیبی کاروائی کی جائے گی-وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ملک شاہ محمد وزیر کا بی آر ٹی چمکنی اسٹیشن کا دورہ اس موقع پر بی آر ٹی اسٹیشن میں موجود چائینیز انجنئیرسے ملاقات میں چائینیز ماہرین کی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو بی آر ٹی بسوں سے ٹیکنیکل فالٹ نکالنے اور آپریشن جلد بحال کرنے کی یقین دھانی کرائی۔
چائینیز وفد نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے کچھ دیگر ممتاز ایکسپرٹس بھی پہنچنے والے ہیں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ سارے بس کمپنی وارنٹی میں ہے فالٹ نکالنے کمپنی کا کام ہے صوبائی حکومت بی آر ٹی منصوبہ ہر صورت کامیاب دیکھنا چاہتی ہے۔ موجود درپیش مسئلے کا جلدی حل نکالے تاکہ عوام کو جلد ائیر کنڈیشنڈ بسوں میں دوبارہ سفر کرنے کاموقع مل سکیں، ملک شاہ محمد وزیر کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے کسی بھی کوتاہی کی صورت میں تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی اجلاس، مہنگی بجلی پیداوار پر توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائیگا