arrest 1 750x369 1

تخت بھائی میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی-ملزم گرفتار

ویب ڈیسک (تخت بھائی): تخت بھائی کے علاقہ چراغ دین کلی میں جنسی درندے کا کمسن بچی کے ساتھ زیادتی، پولیس زرائع کے مطابق ملزم گرفتار، چراغ دین کلے میں جنسی درندہ 18 سالہ نوجوان افضل ولد جنت گل نے گاوں کی رہائشی 7 سالہ مسکان دختر جان سید کو گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے زبردستی قریبی کھیتوں لے گئی، جہاں پر بچی کے ساتھ کئی بار زبردستی بد فعلی کی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی، دلخراش واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل بشیر احمد یوسفزئی اور ایس ایچ او تھانہ تخت بھائی نور محمد خان نے فوری طور پر کارروائی کرکے 3 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر