news 1581925777 3029

خیبر پختونخوا میں آج سے تعلیمی ادارے کھولنے کا دوسرا مرحلہ شروع

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا تعلیمی ادارے دوسرا مرحلہ شروع، خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں مڈل کلاسز شروع ہوگئیں، طلباء اور اساتذہ کے لیے ایس او پیز کی پابندی لازمی قرار دیا، طلباء اوراساتذہ کا ٹمپریچر چیک کیا جارہا ہے، ماسک کے بغیر سکولوں میں داخلے پر پابندی عائد کی، سکولوں میں اسمبلی نہیں ہورہی ہے، طلباء کے لیے سکولوں میں سینی ٹائزر کا بندوبست کیا گیا ہے، سماجی فاصلہ کے پیش نظر کلاسز شفٹوں میں تقسیم کی گئی ہیں، سکولوں میں کینٹین بھی بند کی گئی ہیں، طلباء کلاسز شروع کیے جانے پرخوش ہے، طلباء کا کہنا تھا کہ کلاسز نہ ہونے پر پڑھائی متاثر ہورہی تھی ، چھٹی سے آٹھویں کی کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ گذشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا تھا

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، ژالہ باری اور برفباری کا امکان