5e92a24b04f90

نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، انہیں کھیلوں کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی-وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت محمکہ کھیل و امور نوجوانان کا اجلاس ہوا، خصوصی افراد کے لیے رواں ہفتے 47 مختلف اقسام کے کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا، کھیلوں میں سات سو سے زائد ایتھلیٹس حصہ لیں گے۔
محمود خان نے بریفنگ میں کہا گیا صوبے کے تمام ڈویڑنل ہیڈکوارٹرز میں خواتین کے لیے انڈور جمنازیم بنائے جائیں گے، سکیم کے تحت سوات میں بھی خواتین کے لیے انڈور جمنازیم قائم کرنے کے لیے تمام تر ضروری لوازمات مکمل کیے جا رہے ہیں، حکومت نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی کیلئے خطیر وسائل خرچ کر رہی ہے،نوجوانوں کی فلاح و ترقی موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، انہیں کھیلوں کی تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم