Screen Shot 2020 09 23 at 5.19.41 PM

نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے پر ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے- بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک (کراچی): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا نیوز کانفرنس سے خطاب ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے بغیر نیشنل سیکیورٹی میٹنگز ہورہی ہیں ، پلوامہ سے لے کر نیشنل سیکیورٹی کے تمام معاملات میں وزیراعظم عمران خان ناکام رہے، نیشنل سیکیورٹی کے مسئلے پر ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے امور پر بریفنگ کی دعوت دی گئی ، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کو گلگت بلتستان میں سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کی طرف سے کسی خاص ترمیم پر کوئی بات نہیں کی گئی ، ملکی سیکیورٹی معاملات پر ہمیشہ ہم سب ایک ہے، نیشنل سیکیورٹی اور دہشتگردی کی بات پر ہم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، لیکن وزیراعظم اپوزیشن کے ساتھ مل کر بیٹھنا پسند نہیں کرتے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے
مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے نام سے اتحاد بن چکا ہے،اے پی سی میں اتفاق رائے سے فیصلے کیے گئے،ہم پاکستان میں جمہوری آزادی اورجمہوریت چاہتے ہیں، گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات کرائے جائیں،گلگت بلتستان میں شفاف الیکشن نہ ہواتوسیکیورٹی تھریٹ ہوگا،گلگت بلتستان کےعوام کاحق ہےوہ اپنےفیصلے خود کریں.