309356 3634309 updates

وزیراعظم کی ملکی ضروریات کے مطابق گندم کے وافر ذخیرے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان نے ملکی ضروریات کے مطابق گندم کے وافر ذخیرے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وہ ملک میں گندم اور چینی کی دستیابی اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے، وزیراعظم کوبتایا گیا کہ نجی شعبے نے اب تک 4 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی ہے، جبکہ10لاکھ میٹرک ٹن گندم آئندہ ماہ ملک پہنچ جائے گی، ٹریڈنگ کارپوریشن کے چیئرمین نے بتایا کہ حکومت نے15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کے لئے ٹینڈرجاری کر دیا ہے، جبکہ تین سوتیس میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے مزید ٹینڈرز جلد ہی جاری کر دیئے جائیں گے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ انہیں ملک میں گندم کی درآمد کے حوالے سے پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، سوشل میڈیا پر منفی مواد کی تشہیر، مشعال اعظم ایڈووکیٹ 20 اپریل کو طلب