meth

پشاور میں محکمہ امورنوجوانان کا دفتر نشے کا اڈہ بن گیا

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں محکمہ امورنوجوانان کا دفتر نشے کا اڈہ بن گیا، یوتھ سنٹر کے ہال میں آئس نشہ کی مبینہ محافل سجنے کا انکشاف ہوا ہے، ہال فرش کے خفیہ خانوں میں آئس استعمال کے پائپ اور دیگر الات موجود ہے، کئی خانوں میں چھپائے گئے نشے کے سامان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ امور نوجوانان نے کہا کہ حیات آباد کے سرکاری عمارت میں محکمہ کا دفترایک ماہ قبل شفٹ ہوا ہے۔ ارشد حسین ڈائریکٹریوتھ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے جب عمارت خالی تھی تو نشے کے لئے استعمال ہوا ہو۔ آفس میں کوئی اس قسم کے فعل میں ملوث پایا گیا تو سخت کارروائی ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، چکر کوٹ بالا کی پہاڑیوں سے نوجوان کی لاش برامد