6783659f 4c29 46c7 9200 c15c1f0b89f3

مانسہرہ میں4 سالہ بچی جنسی زیادتی کیس میں نامزد ملزم نے گرفتاری دے دی

ویب ڈیسک (مانسہرہ): مانسہرہ میجر ایوب روڈ 4 سالہ بچی جنسی زیادتی کیس میں نامزد ملزم نے گرفتاری دے دی، 4 سالہ بچی کو میجر ایوب روڈ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،
ایک گھر کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج پر ملزم کو نامزد کیا گیا تھا، نامزد ملزم عبدالستار نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت یہاں نہیں تھا، نامزد ملزم کے بھائیوں کا موقف ہے کہ ملزم اس وقت بینک میں تھا، جہاں کی فوٹیج موجود ہے، گھر واپسی پر کسی نے ہوٹل پر تصویر بنا کر اپلوڈ کردی، ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے، نامزد ملزم عبدالستار نے تھانہ سٹی پولیس کو گرفتاری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق