برٹش ہائی کمشنر برائےپاکستان کی صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا سے ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور): برٹش ہائی کمشنر برائے پاکستان کرسچین ٹرنر کی صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا سے پشاور میں ملاقات کی، ایڈیشنل چیف سیکریٹری شکیل قادر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے پی ایس او شہاب علی شاہ بھی موجود رتھے، ملاقات میں دوطرفہ باہمی امور اور تعاون پر بات چیت کی، وزیر صحت و خزانہ نے برٹش ہائی کمشنر کو صوبے میں باہمی تعاون سےجاری منصوبوں اور اصلاحات سے آگاہ کیا، تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، نجی شعبہ کے تعاون سے ضم اضلاع میں کئی ہسپتال پی پی پی ماڈل کے تحت بہترین کام کر رہے ہیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر 24/7 کھولنے سے افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا، خیبرپختونخوا کے افغانستان کے ساتھ دیگر بارڈرز کو بھی تجارتی مقاصد کے لیے ریگولیٹ کریں گے، رشکئی اکانومک زون اور پشاور طورخم موٹر وے بننے سے افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت بڑھے گی، تیمور جھگڑا کی برطانوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان لانے میں کردار ادا کرنے کی درخواست پر برٹش ہائی کمشنر کا رضامندی کا اظہارکیا، برٹش ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے، خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وباء کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔