خیبر پختونخوا وزیراعلی سے برٹش ہائی کمیشنر کی زیر قیادت وفد کی ملاقات

ویب ڈیسک (پشاور): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے برٹش ہائی کمیشنر کی زیر قیادت وفد کی ملاقات، وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ ضم اضلاع میں تعلیم، صحت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں شراکت داری کے خواہاں ہیں، قبائلی اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، برطانوی حکومت کی جانب سے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، برطانوی ہائی کمیشنر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گرلز ایجوکیشن اور صحت کے شعبے میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتے ہیں، اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش اور وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم جھگڑا بھی موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے برطانوی ہائی کمیشنر کو سوینئر اور روایتی قالین پیش کیا۔