فیشن فالو کرنے کی بجائے خود سے کئے گئے فیشن کی قائل ہوں- ریما خان

ویب ڈسک (لاہور) : مشہور ہر دل عزیز اداکارہ ریما خان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ فیشن کو ایک حد تک پسند کرتی ہے ، انہوں نے مزید نے کہا کہ وہ فیشن کی اندھا دھند تقلید کے بجائے جدت کی قائل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وہ نقل کرنے کی بجائے عقل استعمال کرنے پر یقین رکھتی ہیں اور اس لئے وہ فیشن فالو کرنے کی بجائے خود سے کئے گئے فیشن میں جدت لانے کی قائل ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ وہ اپنے ہر لباس کو منفرد طور پر مداحوں کے سامنے لانا پسند کرتی ہیں۔