وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے اعلی سطح پینل سے خطاب کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج اقوام متحدہ کے اعلی سطح پینل سے خطاب کریں گے
ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیراعظم عمران خان آج (جمعرات) عالمی مالیاتی احتساب شفافیت اوردیانتداری کے بارے میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے پینل سے خطاب کریں گے، یہ فورم دوہزارتیس تک غربت کے خاتمے کے پائیدارترقیاتی اہداف کے نفاذ کی خاطر سرمایہ کاری کی کمی کے مسئلے پرقابوپانے میں مدد کے لئے تشکیل دیا گیا تھا، اس پندرہ رکنی پینل کاافتتاح اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اوراقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدور نے مارچ میں کیا تھا، موجودہ اجلاس پینل کی عبوری رپورٹ پیش کرنے کے لئے طلب کیاجارہاہے جس میں محصولات کے شعبے میں تعاون ،انسداد بدعنوانی اور اینٹی منی لانڈرنگ کے موجودہ عالمی ڈھانچے پر عملدرآمدکے بارے میں بڑی خامیوں اورنظام کی خرابیوں کے بارے میں نشاندہی کی گئی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم اقوام متحدہ کی اقتصادی وسماجی کونسل کے صدر کی حیثیت سے پینل کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔