پشاور میں مولانا فضل الرحمن کے دست راز سابق ڈی ایف اواحتساب عدالت میں پیش

ویب ڈیسک (پشاور): پشاورمیں مولانا فضل الرحمن کے دست راز سابق ڈی ایف او موسی خان بلوچ کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، احتساب عدالت نے موسی خان کو 6 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا، موسی خان بلوچ کو 30 ستمبر تک دوبارہ پیش کیا جائے گا، موسی خان بلوچ جمیعت علماء اسلام تحصیل پہاڑ پور ڈی آئی خان کا امیر ہے، موسی خان کا بڑا بیٹا طارق خان مولانا فضل الرحمن کا پرسنل سیکرٹری ہے، زرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی سابق ڈی ایف او موسی خان پشاورسے گرفتارکئے گئے تھے، موسی خان بلوچ کے خلاف آمدن سے زائد آثاثوں کے الزام میں انکوائری جاری تھی، موسی خان مولانا فضل الرحمن کے قریبی رفقاء میں شامل ہیں، موسی خان جےیو آئی کی مرکزی کونسل کے رکن اور تحصیل پہاڑ پور کے امیر ہیں۔