traders protest 1 800x320 1 1

آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس شمالی وزیرستان کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (میرانشاہ): میرانشاہ میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس شمالی وزیرستان کا اپنے مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تمام دفاتر بند اور قلم چھوڑ ھڑتال کا اعلان، پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بنوں میرانشاہ مین روڈ پر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، مظاہرین نے ائ ایم ایف اور موجودہ حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ملازمین کی حقوق کی اصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کیسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ایمپلائز کوارڈینشن کونسل کے صدر اختر سبحان پینشن اور تنخواہوں میں مہنگائی کی تناسب سے سو فیصد اضافہ کیا جائے، اصغر خان نائب صدر گرینڈ الائنس کا کہنا تھا کہ ملازمین دشمن پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کریں گے،
ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی کا خاتمہ کیا جائے، تمام ملازمین کو یکساں سکیل اور مراعات دی جائے، کوارڈینشن کونسل جنرل سیکرٹری عبدالرزاق خان کا کہنا تھا کہ میڈیکل الاونس میں کم از کم ہزار روپے ماہانہ کیا جائے، تمام ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں شامل کیا جائے،
ملازمین کی خوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتں مستقبل کیلئے اپنا پالیسی بیان جاری کریں،
گل محمد خان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو 6 اکتوبر کو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے تاریخی دھرنا دینگے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں پتنگ بازی پر دفعہ 144نافذ،درجنوں دکانیں سیل