kamran bangash

خیبرپختونخوا حکومت کا نامور شخصیات کے افکار کو اُجاگر کرنے کیلئے احسن اقدام

ویب ڈیسک (پشاور) : صوبے کے پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں تاریخی، سیاسی اور لکھاری شخصیات کے نام سے اعزازی کرسیوں کی تخصیص کا فیصلہ کیا گیا، معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اقدام کے نفاذ کی سفارش کردی ہے، نامور شخصیات میں، بایزید انصاری، مرزا علی خان المعروف فقیر آف ایپی و دیگر کو شامل کیا گیا ہے، خوشحال خان خٹک، دریا خان افریدی،ایمل خان مہمند اور عبدالغنی خان کو بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں شامل کیا گیا ہے۔
کامران بنگش نے کہا کہ خواتین شخصیات میں سواتئی ابئی، معصومہ ابئی اور سیدہ بُشرٰی بیگم المعروف س ب ب کو شامل کیا گیا ہے۔ نامور شخصیات کے نام سے جامعات میں کرسیاں مخصوص کا جائینگیں، اقدام کا مقصد نامور شخصیات کی خدمات کی خراج تحسین پیش کرنا ہے، اقدام سے طلبا میں ان شخصیات کے افکار بھی اُجاگر ہونگے، اقدام محکمہ سیاحت، کھیل، ثقافت اور امور نوجوانان کے تجویز کے تحت اُٹھایا گیا، اس مد میں گومل یونیورسٹی میں نواب اللہ نواز خان کے نام سے پہلے ہی کُرسی مخصوص کی گئی ہے ، اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں بھی سردار عبدالرب نشتر کے نام کُرسی مخصوصی کی گئی ہے ، اس اقدام سے یونیورسٹیوں پر کوئی اضافی اخراجات نہیں آئینگے، بلکہ موجودہ وسائل ہی میں کرسیوں کی تخصیص کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک میں مزید بارش کا امکان ،طغیانی اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ