1298267 mehmoodkhan 1534770625 962 640x480 1

قبائلی اضلاع کے بارڈر پوائنٹس پر بھی مارکیٹس بنائیں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک (مہمند): وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا قبائلی ضلع مہمند کا دورہ کیا اور اہم ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، وزیر اعلی کامین غلنئ روڈ سے سار لارا تک 64 کلو میٹر طویل سڑک کی توسیع وبہتری کے منصوبے کا باضابطہ افتتاح کیا، منصوبے کا تخمینہ لاگت 1182.265 ملین روپے ہے۔ضلع کی ایک تہائی آبادی مستفید ہوگی، 40 کلو میٹر طویل مامد گٹ غیبہ چوک سے گرسال پاس افغانستان بارڈر روڈ کی توسیع و بحالی کا بھی افتتاح، تخمینہ لاگت 684.718ملین روپے ہے، وزیر اعلی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مامد گٹ کا افتتاح بھی کیا، وزیراعلی کی متعلقہ حکام کو منصوبوں کی معیاری اور جلد تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت دے دی، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کی تعمیر وترقی موجودہ حکومت کا اولین ہدف ہے، قبائلی عوام کی محرومیوں کا ازالہ حتمی مقصد ہے، قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں، قبائلی اضلاع کے بارڈر پوائنٹس پر بھی مارکیٹس بنائیں گے، پہلے 2 سال ضم اضلاع کی ترقیاتی منصوبہ بندی میں لگے،اب عمل درآمد کے مرحلے میں ہیں، رواں سال کے ترقیاتی پروگرام میں ضلع مہمند کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شامل ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان