chaman pak afghan border

لنڈی کوتل میں طورخم سرحد پر مزدوروں کا بارڈر بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): لنڈی کوتل میں طورخم سرحد پر مزدوروں کا بارڈر بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا آج پانچویں روز بھی جاری ، دھرنے میں بازار یونین، سیاسی رہنماؤں کے علاوہ مزدوروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ بارڈر بندش سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں، بے روزگاری کے باعث مزدور فاقہ کشی پر مجبور ہیں، شہریوں کو روزگار فراہم کرنا حکومت کی زمہ داری ہے، حکومت غریب عوام کو روزگار دینے کی بجائے روش گار چھین رہےہیں، انسانی ہمدردی کے تحت مزدوروں کے لیے بارڈر کھول دیا جائے، مطالبات ماننے تک احتجاجی دھرنا جاری رکھیں گے، بارڈر حکام کے مطابق طورخم بارڈر کورونا وائرس کے باعث گزشتہ 06 مہینوں سے بند ہے، وفاقی حکومت کی اجازت کے بغیر بارڈر کھولا نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیں:  دیر لوئر، مہنگی اور کم وزن روٹی کی فروخت پر گرفتاریاں اور جرمانے