26f886da bbec 443f 9173 32fbfa27b50c

لویردیر میں امن لشکر کے کمانڈر اور قوم درانی کے صوبائی صدر کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 زخمی

ویب ڈیسک (لویردیر): لویردیر میں امن لشکر کے کمانڈر اور قوم درانی کے صوبائی صدر حاجی خان بادشاہ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ان کے بیٹے سمیت 2 محافظ زخمی جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے، تھانہ لعل قلعہ پولیس کو بیان دیتے ہویے ملک خان بادشاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک جرگہ کیلئے تھانہ لعل قلعہ کے حدود میں واقع گاوں سربانڈہ جارہے تھے، اس دوران جب وہ برجوگٹ کے مقام پر پہنچے تو پہلے سے نصب شدہ بم دھماکہ سے پھٹ گیا، دھماکہ کی وجہ سے ان کی ویگو وین کا اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوا اور گاڑی میں موجود ملک خان بادشاہ کا بیٹا بلا اور اس کا محافظ حبیب الرحمان ساکنان معیار زخمی ہوئے، دھماکہ میں ملک خان بادشاہ کو بھی معمولی چھوٹے آئی، پولیس ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقہ کو کنٹرول میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردی ہے، دوسری جانب ملک خان بادشاہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دھماکوں سے ان کا حوصلہ پست نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر چاہیں دس دھماکے بھی کریں وہ ملک کے دفاع میں فوج اور عوام کے شانہ بشانہ ہونگے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پتنگ نامی افغانی جاں بحق