LoC 4 640x470 1

مختلف ممالک کے سفارتکار، دفاعی اتاشی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد): مختلف ممالک کے سفیر، سفارتکار، دفاعی اتاشی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے، بین الاقوامی اداروں کے نمائندے بھی آج ایل او سی کا دورہ کریں گے، 24 ممالک کے سفارتکار، دفاعی اتاشی اور نمائندے آج ایل او سی کا دورہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار غیر ملکی سفیروں کو ایل او سی کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، ان ممالک میں آزربائیجان، بوسنیا، یورپی یونین اور پرتگال کے سفرا اور دفاعی اتاشی وفد میں شامل ہیں، سعودی عرب، جنوبی افریقہ،ترکی اور فلسطین کے سفراء بھِی ایل او سی جائیں گے، یونان،آسٹریلیا،ایران،کرغزستان اور عراقی سفیر ایل او سی جائیں گے، برطانوی، اٹلی، پولینڈ، ازبکستان اور جرمنی کے سفیر بھی وفد میں شامل ہیں، سویٹزرلینڈ، فرانس، مصر، لیبیا، یمن، افغانستان بھی دورہ کرنے والوں میں شامل ہیں، عالمی ادارہ برائے خوراک کے نمائندے بھی ایل او سی جائیں گے، سفرا اور دفاعی اتاشیوں کا وفد خود بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے، سفارتکاروں کا وفد بھارتی فائرنگ کے شکار متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے، پاکستان ہمیشہ اقوام متحدہ مبصر مشن،سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کو ایل او سی کا دورہ کرنے کے لیےخوش آمدید کہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ کسی غیر ملکی سفیر یا ادارے کو ایل او سی کے کسی علاقے میں جانے سے نہیں روکا، وہاں پر کوئی بھی جا کر زمینی حقائق کا جائزہ لے سکتا ہے، بھارت نے غیر ملکی سفیروں،یو این مبصر مشن اور میڈیا پر ایل او سی جانے پر پابندی عائد کررکھی ہے، مقامی اور غیر ملکی صحافیوں اور نمائندوں کو کوریج سے روکنے کے لیے گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی سرمایہ کاری ،منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا:وزیراعظم