20574580 0 image a 6 1572865029250

وفاقی حکومت نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

ذرائع کے مطابق مارکیٹ میں ادویات کی کم دستیابی، ڈالر کی قدر میں اضافہ اور خام مال مہنگا ہونے کی وجہ سے وفاقی حکومت کو مجبوراً ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں 9 تا 262 فیصد تک اضافہ کی منظوری دی گئی ہے۔ ان ادویات میں بخار، سر درد، امراض قلب، ملیریا، شوگر، گلے کی خراش اور فلو کی ادویات شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال

اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹکس، پیٹ درد، آنکھوں، کان، دانت، منہ اور بلڈ انفیکشن کی ادویات مہنگی کر دی گئی ہیں۔ جن ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں ان میں جلد کے امراض، زچگی کے بعد استعمال ہونیوالی ادویات سمیت مختلف امراض کی ادویات بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محسن نقوی

ان میں سے 68 ادویات مقامی جبکہ 26 امپورٹد ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ادویات کی دستیابی کم ہونے کے باعث وفاقی حکومت کو مجبوراً اضافہ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ڈالر کی قدر میں اضافہ اور خام مال مہنگا ہونا بھی وجہ بنی۔ فارماسوٹیکل کمپیناں جون 2021ء تک قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی مجاز نہیں ہونگی۔