download 2 25

پشاورمیں پی ڈبلیوڈی اور سی اینڈ ڈبلیو لیبر یونین کا تنخواہوں میں اضافےکے حوالےسے احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (پشاور): پشاور میں پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو کا تنخواہوں میں عدم اضافے و دیگر مطالبات کے لیے باچا خان چوک میں احتجاجی مظاہرہ ، صدر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین ملک نثار کا کہنا تھا کہ حکومت ایڈہاک ازم اور کنٹریکٹ پالیسی کا فوری خاتمہ کرے، حکومت کی ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے، مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ کیا جائے، مظاہرین کا موقف تھا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ملازمین اور محنت کشوں سے متعلق آئی ایم ایف کا اثر و رسوخ ختم کیا جائے، یونین قائدین کا موقف کے مطابق تمام ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کرکے پے ریوائز کی جائے، ہاؤس رینٹ الاؤنس جاری بنیادی تنخواہ پر بلا تفریق پچاس فیصد دی جائے، مطالبات منوانے کے لئے آئندہ ماہ اسلام آباد کا رخ کریں گے ، دیگر شعبوں کی طرح سرکاری ملازمین بھی موجودہ حکومت کی غلط پالیسیوں سے بری طرح متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  سوشل میڈیا انفلوئنسرز پروجیکٹ کا جائزہ، بقایاجات اور سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ