انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکا تعلیمی سال2020-21کیلئے انٹری ٹیسٹ 27ستمبر کو ہوگا

ویب ڈیسک :(پشاور)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاورکا تعلیمی سال2020-21کیلئے انٹری ٹیسٹ 27ستمبر کو ہوگا،ترجمان یو ای ٹی کے مطابق ٹیسٹ پشاور، مردان، ملاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور ڈی آی خان میں بیک وقت منعقد ہوگا، تمام ٹیسٹ سینٹرز کے گیٹ صبح 6بجے کھول اور8بجے بندکئیجائیں گے۔ٹیسٹ صبح 9بجے شروع ہوگا جس کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا۔انٹری ٹیسٹ کارڈ کے بغیر کسی بھی امیدوار کوسینٹر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔