انصاف کے حصول کے لیے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے،سانحہ آرمی پبلک سکول کے بچوں کے والدین کامیڈیا سے گفتگو

ویب ڈیسک (پشاور): سانحہ پشاور بچوں کے والدین کی میڈیا سے گفتگو، والدین کا کہنا تھا کہ
چیف جسٹس کو 16 دسمبر کو قرآن خانی میں شرکت کی دعوت دی ہے، چیف جسٹس نے برسی پر آنے کی دعوت قبول کی ہے، ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمیں کمیشن کی رپورٹ فراہم کی جائے، ہم اس رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سانحہ کے اصل زمہ داروں کا تعین ہو، ہمیں اس سے غرض نہیں کہ فائرنگ کس نے کی، ہمارے بچے واپس نہیں آئین گے لیکن اس اقدام سے باقی بچوں کو تحفظ ملے گا، انصاف کے حصول لیے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے، عدالتی فیصلے سے متمعین نہ ہوئے تو اگلے اودام کے بارے میں سوچیں گے۔