خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات سے شروع ہونےکا امکان

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل رات سے شروع ہونےکا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان، پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ تمام ضلعی انتظامیہ، ریسیکیو 1122 کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی، تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات دی، سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پردیں ۔