خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 63 کورونا کے نئے کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کے مطابق خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 63 کورونا نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37 ہزار 588 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، خیبر پختونخوا میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد صرف 1259 ہے، صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 34 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 35 ہزار 893 ہوگئی ہے۔